اسلام آباد(کرائم رپورٹر)شہر اقتدار میں رواں سال کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے مختلف نجی / سرکاری تعلیمی اداروں، دفاتر اور ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے 335 ورکشاپس اور کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔جس میں1لاکھ12ہزار سے زائدڈرائیونگ لرنرپرمٹ حاصل کرنےوالے شہریوں اورٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کوآگاہی فراہم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے اسلام آباد کے مختلف نجی وسرکاری تعلیمی اداروں،مختلف سرکاری وغیر سرکاری دفاتراور ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز اور ڈرائیونگ لرنرپرمٹ حاصل کرنے والے شہریوں کیلئے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر رکھاہے۔اس سلسلے میں رواں سال کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک ڈویژن نے ٹریفک قوانین اور روڈسیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے کل335 ورکشاپس/ کلاسزکا انعقاد کیا۔جس میں01لاکھ 12ہزارسے زائد ڈرائیونگ لرنرپرمٹ حاصل کرنیوالے شہریوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔تاکہ شہری گاڑی چلاتے وقت خود کواور دوسروں کو محفوظ رکھ سکیں اوربا حفاطت اپنی منزل تک پہنچ سکیں اورحادثات سے محفوظ رہ سکیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگائی فراہم کر رہی ہے۔ان ورکشاپس کا بنیادی مقصد شہریوں کو لین کی خلاف ورزی، دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا، اوور ہیڈ بریج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال، تیز رفتاری کے خطرات،کالے شیشوں کی ممانعت،روڈ پرپیدل چلنے اوردیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس ضمن میں اسلام آباد پولیس ایجوکیشن ونگ کی جانب سے آگاہی پمفلٹ بھی شہریوں کو دیے جا رہے ہیں۔شہریوں کی جانب سے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا ہے اور ان کا کہنا ہےکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شہریوں کے لئے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا قابل ستائش ہے۔اسلام آباد پولیس کے افسران اپنی فرائض منصبی نہایت ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کرتے ہوئے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں۔اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور ایک ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں
Trending
- سرد موسم میں نزلہ زکام سے بچنے کے طریقے
- مصنوعی ذہانت کی مکمل کہانی
- حسن ابدال ، پولیس اور نامعلوم اغواءکاروں میں مبینہ پولیس مقابلہ
- بالی ووڈ اداکار گووِندا نے خود کو گولی مارلی
- سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
Comments are closed.