امریکہ نے عمران خان کے خلاف سازش نہیں کی،دو سفارتکاروں کی گفتگو کا جواب نہیں دے سکتا،ترجمان

واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکہ نے ایک بار پھر سابق پاکستانی وزیراعظم کیخلاف سازش میں ملوث ہونے کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سابق پاکستانی وزیراعظم کیخلاف سازش میں ملوث نہیں،پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو پر بات نہیں کر سکتا۔
سامنے آنے والی مبینہ دستاویزات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،دستاویزات ثابت نہیں کرتیں کہ امریکہ نے کسی رہنما کا انتخابات کیا یا نہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کو مستند نہیں کہوں گا،اس دستاویز کی تمام باتیں درست سمجھنا ٹھیک نہیں ہو گا۔ کس ملک میں کس لیڈر کی حکومت ہو،محکمہ خارجہ کا نمائندہ طے نہیں کر سکتا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مندرجات ظاہر نہیں کرتے امریکہ نے مقف اختیار کیا کہ پاکستان کا لیڈر کون ہو؟ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دورہ روس پر تشویش کا اظہار کیا تھا،سابق پاکستانی سفیر بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ پر الزامات جھوٹے ہیں۔میتھیو ملر نے ایک بار پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے متعلق امریکہ پر الزامات جھوٹ ہیں اور جھوٹ رہیں گے،پاکستانی حکومت کے ساتھ براہِ راست بات چیت جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا ان کی ماضی میں امریکا پر تنقید سے کوئی تعلق نہیں۔ صحافی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے ان کے خلاف مقدمے کی منصفانہ سماعت ہوئی؟۔ جس پر میتھیو ملر نے کہا کہ ہم اسے پاکستان کا داخلی معاملہ سمجھتے ہیں اور ہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں،انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔

 

Comments are closed.