انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی آمد

راولپنڈی

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی آمد، فورس سے خطاب۔

راولپنڈی سیف سٹی اتھارٹی سمیت تمام پراجیکٹس پر کام یقینی بنایا جائے گا، آئی جی پنجاب

چارج سنبھالا تو سپاہی سے ڈی ایس پی تک سینکڑوں پروموشنز تاخیر کا شکار تھیں، آئی جی پنجاب

جرائم پیشہ کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس اہلکار پر مقدمہ ہو جائے تو بیوی کا زیورتک بیچناپڑتا تھا، آئی جی پنجاب

چارج سنبھالنے کے بعد شہدا سے ملنے گیا تو بیشتر کے پاس اپنی چھت نہ تھی، آئی جی پنجاب

شہیدوں کے بچوں کی بھرتی کے قوانین سخت تھے، ترامیم اور ویلفیئر کی بہت گنجائش تھی، آئی جی پنجاب

شہداء کے بچوں کی بھرتی میں حائل بے جا رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور

الحمداللہ آج خوشی سے کہہ سکتا ہوں کہ شہداء کے تمام بچوں کو بھرتی کیا جارہا ہے، آئی جی پنجاب

2017 سے پہلے کے شہدا کو گھر نہ ملے اس کے لیے بھی ہمیں کچھ کرنا ہے، آئی جی پنجاب

ایسے شہداکی فیملیزکی دیکھ بھال کیلئے اپنے وسائل سے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور

مقدمات کا سامنا کرنے والے پولیس ملازمین کے لیے لیگل ایڈ فنڈ بنایا گیا ہے، آئی جی پنجاب

کسی پولیس افسر کو مقدمہ کے لیے بیوی کا زیور نہیں بیچنا پڑھے گا، آئی جی پنجاب

کانسٹیبل کی ویلفیئر پر 120کروڑ روپے سے زائد خرچ کررہے ہیں،اس سے زیادہ پیسے دیں گے۔ڈاکٹر عثمان انور

فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے 20کروڑانعام دیا، آئندہ بھی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ آئی جی پنجاب

میرے نزدیک لیڈر شپ یہ ہے کہ مستقبل کے لیے لیڈر تیار کیا جائے، آئی جی پنجاب

لیڈر شپ یہ نہیں کہ افسر کا دفتر عالیشان ہو، ماتحت کا دفتر مخدوش ہو،آئی جی پنجاب

لیڈر شپ خداکے خوف اور سب کو برابر عزت دینے میں ہے، آئی جی پنجاب

ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کو اپنی فورس سے رابطہ بڑھانا ہو گا، آئی جی پنجاب

گذشتہ چار ماہ میں پولیس فورس میں ریکارڈ پروموشنز کی گئیں، پٹرولنگ پولیس میں پروموشن اسی ہفتے ہو گی،آئی جی پنجاب

وزیر اعلیٰ اور چیف الیکشن کمیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پروموشن کی اجازت دی،آئی جی پنجاب

پولیس فورس کی 90فیصد ہیلتھ سکریننگ مکمل، اگلے مرحلے میں ملازمین کے اہل خانہ کی سکریننگ کروائیں گے، آئی جی پنجاب

16ہزار سے زائد افسر ان وا ہلکار امراض میں مبتلا، بہترین اداروں سے علاج کروائیں گے، آئی جی پنجاب

میں بطور آئی جی پنجاب فورس کے ہر شخص کو جوابدہ ہوں آئی جی پنجاب

ہم آپ سے خدمت خلق کیلئے نیا عزم و حوصلہ چاہتے ہیں، اپنے جذبے کو ختم نہ ہونے دیجیے گا، آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس میں جزا اور سزا کسی بھی دوسرے محکمہ سے کہیں سخت ہے،جہاں غلطی ہو گی وہاں احتساب بھی ہو گا، آئی جی پنجاب

ہم سب جوانمردی سے لڑیں گے، پاکستان کو محفوظ بنائیں گے اور ملک کی خدمت کریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور

آرپی او راولپنڈی، سی پی او رارولپنڈی، ڈی پی اوز اٹک، جہلم، چکوال، ایس ایس پی سپیشل برانچ، ایس پی پٹرولنگ، ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی، چیف ٹریفک آفیسر، ریجن کے دیگر سینئر افسران ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تمام یونٹس کی شرکت۔

ترجمان راولپنڈی پولیس

Comments are closed.