انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ، عائشہ ایاز نے قومی پرچم سربلند کردیا

قوم کی بیٹی عائشہ ایاز نے ہیرو کپ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2023 بنکاک تھائی لینڈ میں ایک بار پھر ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت کر بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔عائشہ ایاز نے بارہ سال عمر کی کیٹیگری میں فائیٹ میں چاندی کا میڈل جبکہ پمسے میں کانسی کا میڈل جیتا۔
یاد رہے عائشہ پاکستان کی، خیبر پختون خواہ، سوات سے تعلق رکھنے والی کم عمر ترین انٹرنیشنل تائیکوانڈو سٹار ھے جو آٹھ سال کی عمرسے مسلسل سات انٹرنیشنل میڈل جیت چکی ھے۔ یہ پاکستان کی کسی بھی کھیل میں کسی خاتون کھلاڑی کا منفرد اعزاز ھے۔آٹھ سال کی دبئی میں ھونے والی انٹرنیشنل چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا نو سال کی عمر میں دبئی میں پھر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جبکہ تھائی لینڈ میں 2022 میں ھونے والے مقابلوں میں ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا


2023 کے ھیرو انٹرنیشنل چیمپئین شپ میں ایک سلور اور دو برؤنز میڈل کے سات اب تک کل سات انٹرنیشنل میڈل جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی قرار پائی ھں۔اسکے علاوہ خیبر پختونخوا سپورٹس ایوارڈ، انٹرنشنل سپورٹس ایوارڈ اور دختر سوات ایوارڈ حاصل کر چکی ھیں۔

Comments are closed.