ایمان مزاری کی جیل سے رہائی ہوتے ہی وفاقی پولیس نے پھر گرفتار کرلیا

راولپنڈی(زور آور نیوز)انسانی حقوق کی کارکن اوروکیل ایمان مزاری کو ایک بار پھرگرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت اور اشتعال انگیزی کے کیس میں آج ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ایمان مزار ی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت اسلام آباد پولیس جیل کے باہر موجود تھی جہاں سے پولیس نے ان کو پھر گرفتار کرلیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے فوری طور پر ایمان مزاری کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم جیل سے باہر آتے ہی پولیس انہیں لے کر روانہ ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ ایمان مزاری کو تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ایمان مزاری کی آج دھمکی ، بغاوت کے کیس میں عدالت نے درخواست ضمانت منظور کی تھی ۔واضح رہے کہ 24 اگست کو بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔

 

Comments are closed.