مصر میں الاقصر سٹڈیز سینٹر نے اپنے نئے جائزے میں بتایا ہے کہ 56 فیصد سے زیادہ مصری اپنی بیویوں سے مار کھا تے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سروے میں بتایا گیا ہے کہ شوہروں کے خلاف بیویوں کا تشدد بڑھتا جارہا ہے، شادی شدہ 56.6 فیصد شوہر، بیویوں کے تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔
سروے رپورٹ میں ایک عجیب بات یہ بتائی گئی ہے کہ ان پڑھ بیویاں شوہروں پر زیادہ تشدد کررہی ہیں، 87 فیصد ان پڑھ بیویاں پڑھی لکھی بیویوں کے مقابلے میں شوہروں پر زیادہ تشدد کررہی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 5.63 فیصد بیویاں ایسی بھی ہیں جو مارپیٹ میں چھری کا استعمال کرتی ہیں جبکہ ایک تہائی ایسی ہیں جنہیں شوہروں کو زدوکوب کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہوتا۔
Comments are closed.