اسلام آباد (وقائع نگار)ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں زیر سماعت ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل میں ملزمان کی اپیلوں پردلائل جاری ہیں تاہم عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔وی او شعیب احمد شیخ اور رضوان شاہ کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران شعیب شیخ اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ ایک ہی وقوعے کے دو الگ مقدمات درج کر دیے گئے،اسلام آباد اور کراچی میں الگ الگ مقدمات درج کئے گئے،سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں درج مقدمہ خارج کر دیا ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا دونوں مقدمات میں الزامات ایک جیسے ہیں؟، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ دونوں مقدمات میں مختلف الزامات ہیں، دوسرے مقدمہ کے اندراج کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا،چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہاکہ آپکو عدالتی فیصلوں کے ذریعے اپنا موقف عدالت میں پیش کرنا ہے،لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ فرق یہ ہے کہ سندھ میں تفتیشی نے تسلیم کیا کہ شواہد موجود نہیں،جج صاحب نے لکھا کہ شور تو بہت مچایا گیا لیکن نکلا کچھ بھی نہیں،شعیب شیخ کے خلاف کوئی ایک بھی شخص شکایت لے کر نہیں آیا، لایک مضمون کی بنیاد پر کراچی اور اسلام آباد میں مقدمات درج کر دیے گئے،دلائل جاری رہے اور عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔
Comments are closed.