اے این ایف انٹیلیجنس کی اطلاع پر اسلام آباد انٹرنیشنل اور جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹس پر کریک ڈاؤن۔
بحرین جانیوالا بین الاقوامی سمگلر خاندانی گروہ گرفتار۔
3 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد گرفتار۔
دوران حراست ملزمان نے اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کر لیا۔
گرفتار ملزمان کو ہسپتال منتقل کر کے کیپسولز برآمد کر لئےگئے۔
ملزمان سے مجموعی طور پر 575 ہیروئن اور 159 آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔
برآمدہ کیپسولز سے 3کلو 453 گرام ہیروئن اور 788 گرام آئس برآمد ہوئی۔
گرفتار افراد کا تعلق پشاور، مردان اور چارسدہ سے ہے۔
ملزمان پرواز نمبر PK-187 کے ذریعے بحرین کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی جناح ائیرپورٹ کراچی پر ایک اورکاروائی۔
مسافر کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔
برآمدہ ہیروئن کا مجموعی وزن
1کلو 170 گرام ہے۔
گرفتار ملزم کی نشاندہی پر موقع پر موجود سہولت کار مُلزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
دونوں ملزمان کا تعلق منشیات فروش گروہ سے ہے۔
ملزمان منشیات غیر ممالک میں سمگل کرتے تھے۔
لاہور کے رہائشی ملزمان پرواز نمبر EK-607 کے ذریعے چائنہ کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔
ملزمان کیخلاف انسددِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف
Comments are closed.