کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل میں نئی طرز کی فائنل سیریز متعارف کرا دی،بی بی ایل میں چالیس لیگ میچز ہوں گے ،فائنل سیریز چار میچز پر مشتمل ہو گی۔ پہلا میچ 7 دسمبر کو گزشتہ برس کی فائنلسٹس برسبین ہیٹ اور میلبرن اسٹارز کے درمیان برسبین میں کھیلا جائے گا۔
چار میچز پر مشتمل فائنل سیریز کا آغاز 19 جنوری کو ہو گا،کوالیفائر میں ٹاپ دو ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔20 جنوری کو تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیموں کے درمیان ناک آؤٹ میچ ہو گا۔22 جنوری کو فائنل سیریز کا چیلنجر کوالیفائر ہارنے اور ناک آؤٹ کی فاتح ٹیم کے درمیان ہو گا۔چیلنجر جیتنے والی کوالیفائر کی فاتح ٹیم کے ساتھ فائنل 24 جنوری کو کھیلے گی۔
Comments are closed.