بھارت میں ریلوے کا زیر تعمیر پل گرنے سے 26 مزدور ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ شمال مشرقی ریاست میں پیش آیا جہاں میزورم کے مقام پر بنایا جانے والا ریلوے کا پل نیچے آگرا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کو پل کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش کے لیے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ پل کی تعمیر کی سائٹ پر 35 سے 40 مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہر ایزول کے ضلع سائرنگ کے علاقے میں ریلوے پل کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ زیر تعمیر پل گرگیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کےلیے 2 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.