بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں ہنگاموں کے دوران جلائی گئی ایمبولینس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ماں، بچہ اور ان کا ایک رشتے دار شامل ہیں۔
منی پور کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مقامی افراد سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
ریاست منی پور میں ہندو اور عیسائی برداری میں 3 مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں اور اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ فسادات کے باعث 35 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔
Comments are closed.