اسلام آباد(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امجد پرویز دلائل دیں گے، امجد پرویز آج گھریلو مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکیں گے۔جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ کل سماعت ممکن نہیں، ضلعی کچہری کی شفٹنگ ہے، کل صبح ایف 8 کچہری میں کوئی کیس نہیں ہو سکے گا، یا ایسا ممکن ہو سکتا ہے کہ کل کچہری کی نئی عمارت میں سماعت کر لیتے ہیں؟
الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے جواب دیا کہ میں امجد پرویز سے بات کر کے 5 منٹ میں عدالت کو آگاہ کرتا ہوں جس پرعدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔
وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی اور کہا کہ کچہری کی شفٹنگ ہو رہی ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ پیر تک سماعت ملتوی کی جائے۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان سے کہا کہ آج کل بہت مصروف ہیں، امجد پرویز آج پیش نہیں ہو سکتے، سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کر رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ نئی کچہری میں نئے ماحول کے ساتھ توشہ خانہ کیس کی سماعت ہو گی، “گڈ ٹو سی یو ان نیو کچہری”، ساتھ ہی انہوں نے استدعا کی کہ توشہ خانہ کیس کے لیے پیر کو دن 11 بجے کا وقت مقرر کر لیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی اور توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر 17 جولائی 11 بجے دن تک ملتوی کر دی۔
Trending
- بالی ووڈ اداکار گووِندا نے خود کو گولی مارلی
- سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
- غریب خواتین کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ…
Comments are closed.