اسلام آباد(وقائع نگار) توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنایا، فریقین کی جانب سے وکیل فیصل چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کی کارروائی استعمال کرنے کا اختیار ہے۔دوران سماعت وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا گزشتہ سماعت کا کوئی آرڈر موصول نہیں ہوا، ممبر نثار درانی نے کہا کہ فریقین آج بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔
Trending
- حسن ابدال ، پولیس اور نامعلوم اغواءکاروں میں مبینہ پولیس مقابلہ
- بالی ووڈ اداکار گووِندا نے خود کو گولی مارلی
- سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
توہین الیکشن کمیشن،قاسم کے ابا پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
Prev Post
Next Post
Comments are closed.