لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور کے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت لاہور کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے حکام کو 4 روز میں شناخت کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو لاہور کے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔رابعہ سلطان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے شوہر کی پیشی کے موقع پر ملاقات کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچی تھیں۔
Comments are closed.