میلبرن(ویب ڈیسک )قومی کھلاڑی حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتوا کر تاریخ رقم کردی۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین – ایک سے شکست دی ، حمزہ خان کی جیت کا سکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا۔ 37 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں، حمزہ سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔اس سے قبل سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین – دو سے شکست دی، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا تھا۔حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا، حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا۔تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے، فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا ، میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف کئی متنازعہ فیصلے بھی دیئے۔حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔خیال رہے کہ 2008 میں آخری مرتبہ عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔
اپنی جیت پر ردعمل دیتے ہوئے حمزہ خان نے ٹیم مینجمنٹ اور اپنے والدین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔حمزہ خان کی شاندار تاریخی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان، ان کے والدین، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔شہبازشریف نے 37 سال بعد یہ ٹائٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حمزہ خان نے 1986 کے ورلڈ سکواش چیمپئن جان شیر کی فتح کی یاد تازہ کر دی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سکواش میں پاکستانی پرچم دوبارہ بلند کرنے پر قوم حمزہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، امید ہے آنے والے وقت میں حمزہ سکواش میں پاکستان کو پھر ناقابلِ تسخیر بنائیں گے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے حمزہ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے زلمی فانڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان سکواش کی دنیا پر راج کرتا تھا، اب ہمارے پاس ایک اور ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے حمزہ خان کی جیت کو تمام پاکستانیوں کے لئے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے حمزہ خان کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان 37 سال بعد ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوا، ملک کانام روشن کرنے پر ہونہار حمزہ خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ شاباش بیٹا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔
Trending
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
- غریب خواتین کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ…
- ‘واجبات جمع کرائیں۔ ورنہ جائیدادوں کی الاٹمنٹ منسوخ’
- بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر ملک بھر میں احتجاج
Comments are closed.