لاہور(سپیشل رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو عسکری ٹاور جلانے کے مقدمے میں 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان کے روبرو دوبارہ پیش کیا گیا، عدالت نے انہیں 31 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔یاد رہے گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاس پر حملے اور جلا گھیرا کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار سماجی سیاسی رہنما طیبہ راجہ اور روبینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔
Trending
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- ترکی کا اسرائیل کو سخت پیغام، جنگ بڑھی تو مداخلت کریں گے: صدر اردوان
- اسلام آباد کا ماحولیاتی بحران: سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ میں پیشہ ورانہ کمی کے سنگین انکشافات
- اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد حراست میں
Comments are closed.