لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاس پر حملے سمیت 5 مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاس حملہ سمیت 5 مقدمات کے کیس کی سماعت کی، سربراہ پی ٹی آئی اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل کر لی ہے، سابق وزیراعظم تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی اور وکلا کو دلائل کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاس، عسکری ٹاور اور شادمان پولیس سٹیشن پر حملے کے الزام میں بھی مقدمات درج ہیں، جبکہ عدالت نے ظل شاہ قتل اور ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ملک گیر پرتشدد احتجاج کیا گیا تھا، جس میں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا جس میں فوج تنصیبات بھی شامل ہیں۔فوجی تنصیبات سمیت مختلف مقامات پر حملوں اور جلا گھیرا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماں و کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔
Trending
- آئی ایس ایس آئی نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے انٹرنز کے ساتھ کشمیر کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا
- او جی ڈی سی ایل کا کنر آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان
- موریطانیہ میں کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔
- وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
- سی سی پی کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں کمپٹیشن قانون پر آگاہی سیمینار کا انعقاد
- پٹوار سیکرٹریٹ
- جعلی شادی کرنے والی خوبرو حسیناؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا
- ڈائریکٹر ایف آئی اے ہمایون سندھو کے بھیانک جرائم بے نقاب
- کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائرز ہاوسنگ فاونڈیشن کے اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
Comments are closed.