روس میں نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ نے مسلح بغاوت کردی ہے اور روسی شہر روستوف کے فوجی ہیڈکوارٹر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔یوکرین میں کامیابیاں سمیٹنے والی روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنرگروپ نے بغاوت کی ہے۔
یوکرین میں لڑنے والے اپنے ہراول دستے میں شامل اہلکاروں کو روسی طیاروں کی جانب سے مبینہ نشانہ بنائے جانے پر انہوں نے روسی وزارت دفاع کا رخ کیا۔روس میں نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کے سربراہ یووگنی پری گوژن نے روستوف کے فوجی ہیڈکوارٹر پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ویگنر گروپ کے دستے روسی دارالحکومت ماسکو کی جانب بڑھ رہے ہیں۔وہیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا کہ ویگنر نے غداری کی اور ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا ہے، ویگنرگروپ ہیرو ہے جس نے ڈونباس کوآزادکرایا، اب ہمارا ردعمل سخت ہوگا اور روستوف میں اقدامات کرینگے۔
روسی جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے ویگنر گروپ کی بغاوت کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا اور اپنے دستے روستوف بھیجنے کا اعلان کیا۔
قادریوف کے اعلان کے بعد چیچن دستے متاثرہ علاقے روستوف پہنچ گئے ہیں اور مقامی میڈیا نے چیچن دستوں کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔
Comments are closed.