راولپنڈی (بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔معلومات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے زلفی بخاری کے وانٹ گرفتاری جاری کیے، زلفی بخاری کے خلاف تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات پر مقدمہ درج ہے۔ علاوہ ازیں توشہ خانہ گھڑی کیس میں بھی زلفی بخاری کے خلاف مقدمہ درج ہے، اس حوالے سے نے کہا کہ اگر میرے خلاف کیس بنانا ہے تو کم از کم اسے منطقی اور اصلی رکھیں، ایف آئی آر میں مجھے نامزد کیا گیا، گھڑی کو کبھی دیکھا نہ فروخت کیا، میں نے میڈیا پر دفاع کیا ہے کیوں کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، کاش میں نے گھڑی دیکھی ہوتی ہے تو میں اسے خرید سکتا۔انہوں نے کہا کہ پوری رپورٹ میں ایک مایوس کن، گھٹیا اور بچگانہ حرکت ہے، گھڑی کا ڈیلر اپنے اوپر دبا کی وجہ سے مہینوں پہلے ملک سے فرار ہوگیا تھا، کسی اور نے جا کر اسے رجسٹر کروایا کیوں کہ وہ مزید دبا برداشت نہیں کر سکتا تھا۔ خیال رہے کہ توشہ خانہ گھڑی کی جعلی رسیدیں دینے کے الزام میں چیئرمین تحریک انصاف اور انکی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف فراڈ اور نو سربازی کا مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ تاجر نسیم الحق کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درج کرایا گیا، مقدمے میں شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح خان کو بھی نامزد کیا گیا، مقدمے میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل ہیں، ملزمان پر گھڑی کی فروخت کے معاملے میں جعلی رسیدیں تیار کرنے کا الزام ہے۔مقدمے میں کہا گیا کہ دستاویز پر جعلی دستخط کیے گئے اور دستاویز کی تحقیقات بھی کرائی گئیں، گھڑی کی خرید و فروخت کے حوالے سے ٹرانزیکشن بھی نہیں ہوئی، ملزمان نے واضح طور پر فراڈ اور جعلی دستاویزات بنائے۔
Comments are closed.