اسلام آباد(زور آور نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بعد اسد عمر کو بھی سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ ان کے موکل کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اسدعمر کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو بھی گزشتہ روز سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Comments are closed.