سائفر کیس میں سابق وزیر خارجہ کو عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالہ کر دیا

اسلام آباد(زور آور نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سائفر گمشدگی کیس میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کیس میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے کی درخواست پر کیس کی سماعت ان کیمرہ کی گئی۔دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

 

Comments are closed.