پاکستانی فٹبال ٹیم کی پے درپے شکستوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، بھارت میں کھیلی جانے والی ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کویت سے اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئی۔بھارت کے شہر بنگلورو کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں گروپ اے کے کھیلے جانے والے میچ میں کویتی ٹیم نے پاکستان پر شروع سے حملے کیے اور دسویں منٹ میں حسن ال اینیزی نے گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔
مبارک ال فنینی نے 17ویں منٹ میں ٹیم کی برتری کو ڈبل کیا اور پہلے ہاف کے اختتامی لمحات سے قبل اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے کویت کو 0-3 کی برتری دلادی۔ میچ کا چوتھا گول نصیر الراشدی نے کھیل کے 70ویں منٹ میں اسکور کیا۔یوں کویت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی۔
بھارت کےخلاف شکست کے بعد یہ پاکستان کی ایونٹ دوسری بڑی شکست ہے، اس شکست کے ساتھ پاکستانی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے بھی باہر ہوگئی اور کویت نے 6 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔قومی ٹیم اب رسمی طور پر ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ نیپال کے خلاف 27جون کو کھیلے گی۔
Comments are closed.