شہریار آفریدی نے ایم پی او کے تحت گرفتاری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(زور آور نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی نے ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے احاطے سے باہر آتے ہی حراست میں لیا گیا، معلوم کرنے پر پتا چلا کہ 8 اگست کو مجسٹریٹ اسلام آباد نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری کیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تھری ایم پی او کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

Comments are closed.