لاہور(بیورورپورٹ )استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، انویسٹی گیشن پولیس نے کال ڈیٹا سے عالمگیر ترین کی اپنی منگیتر سے ہونے والی آخری گفتگو کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے کال ڈیٹا سے عالمگیر ترین کی اپنی منگیتر سے ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس نے عالمگیر ترین کی منگیتر سے ملاقات کی ہے، عالمگیر ترین کی منگیتر نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
خاتون نے انویسٹی گیشن پولیس کو بتایا کہ جس رات عالمگیر نے خودکشی کی اس شام 4 سے ساڑھے 4 بجے تک فون پر بات ہوئی، ٹیلی فون پر روٹین کی باتیں ہوتی رہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے رات ایک سے دو بجے کے درمیان خودکشی کی، متوفی کے قتل کے تاحال کوئی شواہد نہیں ملے، فارنزک اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔یاد رہے گزشتہ دنوں عالمگیر ترین نے اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عالمگیر ترین کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔
Trending
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
- غریب خواتین کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ…
- ‘واجبات جمع کرائیں۔ ورنہ جائیدادوں کی الاٹمنٹ منسوخ’
- بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر ملک بھر میں احتجاج
عالمگیر کی ،،شازو،،کا پولیس نے ریکارڈ حاصل کر لیا
Prev Post
Next Post
Comments are closed.