لاہور(سپیشل رپورٹر)آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر نیب لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14 ویں مرتبہ نیب لاہور پیش نہیں ہوئے، سابق وزیراعلی کے وکیل نے استدعا کی کہ عثمان بزدار آج بھی پیش نہیں ہو سکتے، نیب نے عثمان بزدار کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی اور وکیل سے جواب وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا۔عثمان بزدار کی عدم پیشی پر نیب حکام نے سابق وزیراعلی پنجاب کی گرفتاری کیلئے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے استدعا کر دی، نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، تقرر و تبادلے، ٹھیکوں میں بے ضابطگی کا کیس چل رہا ہے، عثمان بزدار سمیت خاندان پر 9 ارب سے زائد اثاثہ جات بنانے کا کیس زیر تفتیش ہے۔نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف گندم برآمد کیس بھی زیر تحقیقات ہے۔
Trending
- بالی ووڈ اداکار گووِندا نے خود کو گولی مارلی
- سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
- غریب خواتین کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ…
Comments are closed.