لاہور(سپیشل رپورٹر) عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے میاں اسلم اقبال، مسرت چیمہ سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں استدعا کی کہ ملزمان کی گرفتاری کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن ملزمان گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، عدالت پانچوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال، حسان نیازی، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ اور غلام عباس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Comments are closed.