لاہور(سپیشل رپورٹر)علما کرام کے وفد نے جناح ہاس کے دورے کے دوران 9 مئی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت اور سانحہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔شرکاِ وفد کا کہنا تھا کہ آج قائد اعظم کے گھر کو اس حال میں دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، تمام ذمہ داروں کو قرار واقع سزا ملنی چاہیے ، قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر کو جلانا پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔علما کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بانی پاکستان کے گھر کے ساتھ یوں غداری کرے، ایسے لوگ پاکستان کے دشمن ہیں اور انہیں قرار واقع سزا ملنی چاہیے۔
Comments are closed.