عوامی جلسہ میں تقریر کرنے پر ایمان مزاری کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا

اسلام آباد(زور آور نیوز)اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کر لیا ہے۔
شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے جمعہ کے روز ایک تنظیم کے جلسے میں ملکی اداروں کے خلاف تقریر کی تھی،جس کے نتیجہ میںسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد ان کی بیٹی کو لے گئے۔ان کاکہنا تھا کہ اہلکاروں سے وارنٹ کا پوچھا جو انہوں نے نہیں دکھائے، انہوں نے پورے گھر کا چکر لگایا، گھر میں ہم صرف دو خواتین تھیں، میری بیٹی اپنے رات کے کپڑوں میں تھی، اس نے اہلکاروں سے کہا کہ مجھے کپڑے بدلنے دو لیکن وہ اسے گھسیٹ کر باہر لے گئے۔شیریں مزاری نے لکھا کہ یہ یقینا کوئی وارنٹ یا کوئی قانونی طریقہ کار نہیں، ریاستی فاشزم ہے اور یہ ایک طرح سے ایک اغوا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے ۔

 

Comments are closed.