پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے نئی مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔پی ایچ ایف نے قومی ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپئن ایاز محمود اور منیجر سعید خان کو فارغ کرتے ہوئے نئے کوچنگ پینل کا اعلان کیا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کرنل ریٹائرڈ عمر صابر کو ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کوچنگ پینل میں اولمپئن ریحان بٹ، محمد ثقلین، دلاور حسین اور عبد الحسیم خان کو شامل کیا گیا ہے۔
عبدالغفور گول کیپر کوچ اور محمد شاہد فزیو تھراپسٹ ہوں گے جبکہ آرمی کے ٹرینر کی خدمات حاصل کی جائیں گی، نئی مینجمنٹ کے ساتھ پی ایچ ایف نے45 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جس میں جونیئر ایشیا کپ کھیلنے والی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔قومی ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 12 جون سے لاہور میں شروع ہوگا جبکہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 سے 12 اگست بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی جائے گی۔
Comments are closed.