لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ٹریفک رولز کی بہت زیادہ خلاف ورزی ہورہی ہیں ، ایل ڈی اے رولز بنائے اور مین سٹرک کی سروس لائن پر پارکنگ ختم کی جائے۔عدالت کاکہناتھا کہ غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک جام ہوتی ہے جو آلودگی کا باعث بنتی ہے ، پرانے درختوں کو محفوظ کیا جائے اور انکو گرنے سے بچایا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ جن ریسٹورنٹس کی پارکنگ نہیں ہے اسکو سیل کردیں، ممبر واٹر کمیشن نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی کے معاملے پر سرکاری حکام غیر سنجیدہ ہیں۔عدالت نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی۔
Trending
- وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
- اسلام آباد میں درخت، الرجی اور پالیسی کا امتحان
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
Comments are closed.