مارگلہ ہلز زیادتی معاملہ،ابتدائی رپورٹ میں جرم ثابت نہ ہوا

اسلام آباد(وقائع نگار)مارگلہ ہلز کے ٹریل 3 میں 13 جولائی کو پیش آئے واقعے میں خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی، خاتون کی درخواست پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔بعدازاں ٹریل 3 پرخاتون سیزیادتی کے ملزم کو 3 دن کی کوششوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کیس کی تفتیش میں پولیس کو معاونت فراہم نہیں کر رہی تھیں، تکنیکی بنیادوں پرملزم کی تلاش کے بعد رات گئے اسے گرفتارکرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کو نعمان نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کرراولپنڈی بلایا۔ایف آئی آر میں میں کہا گیا ہے کہ نعمان انٹرویو کے بہانے ٹریل تھری لے گیا جہاں گن پوائنٹ پر ایک شخص نے زیادتی کانشانہ بنایا اور واقعے کا بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ٹریل تھری پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف مقامی پولیس کوتفتیش میں مکمل معاونت فراہم کرتا ہے۔

Comments are closed.