سانگھڑ(نمائندہ محمد نعیم مغل )سانگھڑ تحصیل کے نواحی علاقے منگلی تھانے کی حدود میں گھریلو تشدد کی انوکھی مثال مسلسل تین بیٹیوں کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ تحصیل کے نواحی علاقے ورکشاپ کے نذدیک منگلی تھانے کی حدود چک نمبر 56 کی رہائشی اسما زوجہ امجد کا نیشنل پریس کلب سانگھڑ میں احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یکے بعد دیگرے تین بیٹیوں سے نوازا ہے جس پر میرے شوہر اور اس کے دیگر گھروالے میری جان کے دشمن بن گئے ہیں اور مجھے جسمانی اور ذہنی اذیتیں دیتے ہیں گزشتہ رات میرے شوہر اور بھائیوں نے مل کر مجھ پر تشدد کیا اور منگلی تھانے میں میرے بھائیوں کے خلاف جھوٹی شکایت درج کروائی جس کی وجہ سے ہم نے منگلی تھانے میں رات گزاری اسما نے اپنی تینوں معصوم بچیوں، ماں اور بھائیوں کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے بصورت دیگر میں اپنی بیٹیوں سمیت خودکشی کرلوں گی جس کی ذمہ داری میرے شوہر، سسر اور ان کے بھائیوں پر عائد ہوگی اسما نے ایس ایس پی سے درخواست کی ہے کہ مجھے میرے شوہر کے ظلم سے نجات دلائی جائے۔
Trending
- Leon free spins – Πληρωμές, μέθοδοι ανάληψης και ταχύτητα στο Leon Casino
- Leon App λήψη – πλήρης οδηγός για Έλληνες παίκτες
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل