تین روز قبل نانگا پربت پر پھنسنے والے کوہ پیما آصف بھٹی کیمپ ٹو پہنچ گئے ۔آصف بھٹی تین روز قبل اسنو بلائنڈنیس کی وجہ سے نانگا پربت کیمپ فور پر پھنس گئے تھے۔آصف بھٹی آذربائیجان کے کوہ پیما اسرافیل کی مدد سے دھیرے دھیرے نیچے کی طرف آئے جبکہ ریسکیو کیلئے جانے والے فضل علی اور محمد یونس بھی آصف بھٹی کے ساتھ موجود تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آصف بھٹی اور دیگر آج رات کیمپ ٹو پر قیام کریں گے، صبح موسم نے اجازت دی تو ہیلی کاپٹر سے آصف بھٹی کو نیچے لایا جائے گا تاہم اگر موسم مناسب نہ ہوا تو ریسکیو کلائمبرز آصف بھٹی کو بیس کیمپ لائیں گے۔واضح رہے کہ آصف بھٹی کے ریسکیو کوآرڈینیشن میں خاتون کوہ پیما نائلہ بھٹی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
Comments are closed.