انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کیلئے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق وارم اپ میچز کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا، کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے ٹوٹل 10 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔شیدڈول کے مطابق پاکستان ٹیم کل 2 وارم اپ میچز کھیلے گی، پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 29 ستمبر کو حیدر آباد دکن میں کھیلے گا۔
پاکستان ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد دکن میں ہی کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی جبکہ 29 ستمبر کو ہی جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔
30 ستمبر کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ گوہاٹی میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے ہوں گی۔انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی 2 اکتوبر کو ہی مدمقابل ہوں گی۔3 اکتوبر کو افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا، اسی روز بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کا بھی آمنا سامنا ہو گا۔
Comments are closed.