وفاقی پولیس کی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی پولیس نے کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھتے ہوئےوفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراﺅں اور مقامات پرسپیشل سکواڈز تعینات کر دئیے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اسلام آباد پولیس نے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے وفاقی دارلحکومت کی اہم اور مصروف ترین شاہراﺅں اور چوراہوں پر خصوصی سکواڈز تعینات کئے ہیں جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو اپناتے ہوئے اس مہم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ شہر بنایا جا سکے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے سنگین نوعیت کے حادثات جنم لیتے ہیں۔سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول کیلئے اسلام آبادپولیس کے ساتھ شہریوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ٹریفک قوانین کی پابندی سے آپ کی اور دوسروں کی قیمتی جان بچ سکتی ہے۔ٹریفک قوانین کی ہرگز پامالی نہ کریں اور اپنے آپ کو ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔۔۔۔۔۔۔

Comments are closed.