اسلام آباد(وقائع نگار)بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوم برگ نے کہا ہے کہ 3 ارب ڈالر کا بیل آٹ منظوری کے پہلے مراحل عبور کر چکا ہے، پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے نزدیک ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بنیادی طو ر پر بحران سے نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔بلوم برگ نے مزید کہا ہے کہ پیکیج کی منظوری 9 ماہ کے لئے دی جا رہی ہے، اس منظور کی بنیاد پر پاکستان کے لئے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل سکے گا، منظوری کے بعد پاکستانی کے ڈالر بانڈ کو مزید تقویت ملے گی، اولین منظوری کے بعد پاکستان کے لئے فنڈنگ کا ماحول پہلے ہی بہتر ہو چکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فچ ریٹنگ پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے، اس کے ذریعے بانڈ کی لانچ میں آسانی پیدا ہو گی، ان بانڈز کا رواں ہفتے لانچ ہونے کا امکان ہے، پاکستان کے وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کی ترسیلات مل چکیں، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے آئی ایم ایف کو بیل آٹ کے لئے خصوصی درخواست کی تھی۔بلوم برگ نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ بیل آٹ پیکج ابتدائی طور پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے پر نہیں تھا، اکتوبر میں ہونے والے الیکشن کے پیش نظر بحران مزید بڑھنے کا اندیشہ تھا، حکومت نے آئی ایم ایف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ٹیکسز اور توانائی کے ریٹ میں اضافہ کیا، وفاقی اخراجات میں کمی کے اقدامات بھی کیے، آئی ایم ایف کا پیکج پاکستان کے 23 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی واپسی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، بیرونی قرضہ پاکستان کے موجودہ زر مبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا بڑھ چکا ہے۔
Trending
- ادارے کے وسیع تر مفاد میں سی بی اے یونین کے ساتھ باضابطہ اجلاس منعقد کر کے اعتماد میں لیا جائے
- آئی ایس ایس آئی اور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل پولیٹکس اینڈ اکونومکس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب
- امام بارگاہ حملہ کے شہداء کو خراج عقیدت، وزیراعظم کا مالی امداد کا اعلان
- شوق اورشاک
- ہمارے بزرگ جوشجرسایہ دار تھے
- مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوچکا،معرک? حق میں بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ، کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق کا تعاون جاری رہے گا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف
- فلسطین ایک دو راہے پر: بورڈ آف پیس کے تحت فلسطینی مقصد کا مستقبل
- مزدوررہنماؤں کا پاکستان ورکرزفیڈریشن کے وائس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کے بھتیجے کی وفات پر اظہارتعزیت
- باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت پنجاب اٹک
- پاکستان کے بیدار محافظ ہرفتنہ فنا کردینگے
پاکستان بحرانوں سے جلد نکل جائے گا،بلوم برگ
Prev Post
Comments are closed.