لاہور(وقائع نگار)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پیش کردیا۔ایف آئی اے کی ٹیم کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔کچھ دیر قبل ایف آئی اے نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو کیمپ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا، پرویز الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔یاد رہے گزشتہ روز اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ضمانت منظور کی تھی۔
Trending
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
Comments are closed.