کرپشن بے نقاب،ایس ڈی او منڈی بہائوالدین نے جعلی میٹرز پکڑ لیے

منڈی بہاوالدین (معظم خٹک) گوجرانوالہ الیکٹر ک پاور کمپنی کے ماتحت منڈی بہائوالدین میں جعلی میٹرز،جعلی بلزکی مد میں میگا کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ،ایس ڈی او نے کرپٹ ملازمین کی گردنوں پر ہاتھ رکھ دیا،معلومات کے مطابق ضیاءاللہ جٹ نے صارفین سے 50/50ہزار روپے لے کرجعلی میٹر لگوائےاور ادارہ کو بے دریغ نقصان پہنچایا ہے ،لائن سپرینڈنٹ تقی حیدر ،لائن مین ضیااللہ جٹ کی کرپٹ جوڑی نہ صرف علاقہ میں مشہور ہوئی بلکہ انکے خلاف جب بھی کوئی شکایت ہوئی تو انہوںنےکرپشن کی رقم سے افسران کو خریدا اور ہمیشہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے گاڑیاں،عالیشان گھر اور دیگر بینک بیلنس سے متعلق تحقیقات کا اغاز کر دیا گیا ،ایس ڈی او عبدالباسط نے کرپٹ ملازمین کو کیفر کردار تک پہنچانے کا نہ صرف عزم کیا بلکہ اہل علاقہ سے اپیل کی ہے کہ جہاں جہاں سے ان افراد نے رشوت لی ان پر شہادتیں بھی درکار ہیں،

Comments are closed.