اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وقافی وزیر فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چودھری کو 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فواد کے خلاف توہین کمیشن کی کارروائی جاری ہے۔عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس نے فیصلہ دیا کہ توہین کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی، چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں کمیشن کو اس معاملے پر حتمی فیصلے سے روکا ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہے وہ بھی عدالت ہے، آپ کو نوٹس جاری ہوئے ہیں، آپ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر رہے ہیں کمیشن کے سامنے پیش ہوں، اگر پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔عدالت نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ آپ وہاں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو رہے؟ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ نے تو ہائی کورٹ کے آرڈر کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم اسی دن اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کونسا کراچی میں ہے، ہائی کورٹ سے وہاں چلے جاتے، آپ نے ہائی کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے، کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں۔
Trending
- آئی ایس ایس آئی نے چائنا میڈیا گروپ کے تعاون سے “چائنا ان سپرنگ: چائنا آپر چونیٹی شیئرڈ بائی دا ورلڈ” کے موضوع پر سیمینار کی میزبانی کی
- جعفر ایکسپریس حملہ: حقائق اور ردعمل سامنے آنا چاہئے
- تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اجمل بلوچ
- اسلام آبادپولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری
- کرکٹ کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے گا
- چیمپئنز ٹرافی2025ء
- سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران کا راجہ عظیم الحق مہناس کے والد کی وفات پراظہارتعزیت
- آسٹریلیا پاکستان میں خواتین کی بلائنڈ کرکٹ کو سپورٹ کر رہا ہے
- جامعہ ہری پور میں ایک یادگار دن
- آئی ایس ایس آئی نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے انٹرنز کے ساتھ کشمیر کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا
ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو ریلیف دیدیا
Prev Post
Comments are closed.