لاہور (سپیشل رپورٹر) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تصدیق کی ہے کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی کے تمام امور الیکشن کمشنر کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ آج وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق چیئرمین محمد ذکاء اشرف اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مصطفیٰ رمدے کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔منگل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ کی حیثیت سے اشرف اور رمدے کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کیا ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں میں وزیراعظم کا تقرر کردہ شخص ہی عموماً چیئرمین بنتا ہے۔نجم سیٹھی، جو اس وقت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں، نے منگل کو ایک ٹویٹ میں اپ ڈیٹ شیئر کیا۔ 75 سالہ نجم سیٹھی نے لکھا کہ’ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان "تنازع کی ہڈی” نہیں بننا چاہتا‘۔دریں اثنا، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) احسان الرحمان مزاری نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ ذکاء اشرف جنہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کی حمایت حاصل ہے، پی سی بی کے اگلے چیئرمین بنیں گے۔احسان مزاری نے ایک مقامی ٹیلی ویژن شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیٹھی کا مینڈیٹ، انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہونے کے ناطے، صرف آزادانہ اور منصفانہ ڈیپارٹمنٹل انتخابات کرانا ہے۔ انہوں نے کہا، "نجم سیٹھی عارضی طور پر عبوری انتظامی کمیٹی کی سربراہی کے لیے آئے تھے اور ان کے پاس کرکٹ کے علاقوں میں انتخابات کرانے کا صرف ایک مینڈیٹ تھا۔” اس معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ چونکہ اس کے وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے سربراہ ہیں اور پی سی بی کا تعلق وزارت سے ہے، اس لیے اس کا چیئرمین پارٹی کو ہی مقرر کیا جانا چاہیے۔
Trending
- Leon free spins – Πληρωμές, μέθοδοι ανάληψης και ταχύτητα στο Leon Casino
- Leon App λήψη – πλήρης οδηγός για Έλληνες παίκτες
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل