اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورومیں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔نیب میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ 19 جولائی کو عدالتوں میں پیش ہونا ہے تب ہی نیب کے سامنے پیش ہوسکتا ہوں، سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے لاہور سے اسلام آباد کم سفر کرتا ہوں۔تحریری جواب کے مطابق نیب قوانین کے سیکشن 18 سی کے تحت انکوائری رپورٹ صرف میں وصول کر سکتا ہوں، میرا جواب جب نیب کو موصول ہو تو انکوائری رپورٹ میرے وکیل بیرسٹر گوہر کو دی جائے۔القادر ٹرسٹ کیس میں سپریم کورٹ نے مجھے رہا کرنے کا حکم دیا تو انکوائری رپورٹ بھول آیا تھا، اس وقت بھی انکوائری رپورٹ بیرسٹر گوہر خان نے آپ کے افسر سے موصول کی تھی، توشہ خانہ کیس کی انکوائری رپورٹ بیرسٹر گوہر خان میرے بے ہاف پر موصول کریں گے۔یاد رہے کہ 3 دن قبل نیب نے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف جاری توشہ خانہ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا تھا، نیب نے گواہوں کے بیانات اورشواہد کی روشنی میں انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کیا۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج (17) جولائی کو طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا تھا جس میں ان کو دن 10 بجے پیشی کی ہدایت کی ہدایت کی گئی تھی۔
Trending
- اسلام آباد میں 15 جولائی کے شہداء کی یاد میں TİKA کی شجر کاری کی تقریب
- لاہور ، ٹریکٹر ٹرالی حادثہ ، مزدور باپ بیٹا جاں بحق
- ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشیں ، 53 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق
- انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا چیف جسٹس پاکستان کو خط ، پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار
- باجوڑ، بدامنی کیخلاف امن مارچ ، عوام اور قومی مشران کی کثیر تعداد میں شرکت
- ملک بھر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری فیڈرل فورس میں تبدیل ، آرڈیننس جاری
- اسرائیلی جارحیت ، پانی کے حصول کیلئے کھڑے فلسطینی بچوں پر میزائل حملہ ، 10 شہید
- شوگرانڈسٹری سے مذاکرات کامیاب ، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- اسلام آباد کی نئی یادگار اب صرف یاد رہ جائیگی ، توڑ پھوڑ شروع
Comments are closed.