موسلا دھار بارشیں،بھارت سے چھوڑا جانے والا پانی،ستلج میں پانی کی سطع بلند،این ڈی ایم اے نے ایڈوائزی جاری کر دی

اسلام آباد(زور آور نیوز)موسلا دھار بارشوں ، گلیشیئر پگھلنے اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد سیلاب سے متعلق این ڈی ایم اے نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ۔این ڈی ایم اے کی جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج جی ایس والا کے مقام پر جمعے کی شام درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے اس لیے متعلقہ محکمے ممکنہ خطرات کے تدارک اور عوام کو پیشگی اطلاع و حفاظتی تدابیر کے اقدامات اور تشہیر کریں۔این ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھیں، نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی نقل مکانی کے انتظامات کیے جائیں اور حساس علاقوں کی جانب ٹریفک کی منظم نگرانی کی جائے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارت سے چھوڑا گیا ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا آج رات پاکستان سے گزرے گا، دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پرپانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور یہاں زیریں علاقوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ے کہ باکھرا ڈیم اور پونگ ڈیم سے پانی کی آمد پر صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے ، ریلیف کمشنر پنجاب نیتمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 

Comments are closed.