بچوں کی سمگلنگ اور اغوا سے متعلق از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(زور آور نیوز)سپریم کورٹ میں بچوں کی سمگلنگ اور اغوا کیخلاف ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اہم کیس کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔بچوں کی سمگلنگ اور اغوا کیخلاف از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 31 اگست کو سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔دوسری طرف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اعجاز جاکھرانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف نیب اپیل بھی مقرر کردی گئی ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 30 اگست کو سماعت کرے گا، رجسٹرار آفس نے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

 

Comments are closed.