یورپ ، برطانیہ ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد اب ۲۷ جنوری کو امریکہ کی ریاست سان…

لند ن
شوکت ڈار
یورپ ، برطانیہ ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد اب ۲۷ جنوری کو امریکہ کی ریاست سان فرانسسکو میں ھونے والا ریفرینڈم خالصتان کی تحریک میں سنگ میل ثابت ھو گا ۔ جہاں پر سکھ آپی آزادی کی تحریک پر مہر لگائیں گے ۔
سکھ فار جسٹس کے رھنما سردار پرم جیت پما کی لندن میں خصوصی گفتگو ۔
—————
برطانیہ میں مقیم سکھ فار جسٹس کے رھنما پرم جیت پما جن پر کچھ عرصہ پہلے برمنگھم میں قاتلانہ حملہ بھی ھوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے اور اب انہیں برطانوی حکومت کی جانب سے خصوصی حفاظتی بندوبست مہیا کیا گیا ھے نے ھمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ھوے کہا کہ بھارتی حکومت دنیا بھر میں پنجاب کی آزادی کے لیے کیے جانے والے ریفرینڈم سے گھبرا کر
اوچھے ھتکنڈوں پر اتر آی ھے اور سکھ رھنماؤں کو قتل کروانا چاھتی ھے لیکن انہیں نہیں پتہ کہ سکھ قوم مرنے سے ڈرنے والی نہیں ھم ابھی تک ڈھائ سے تین لاکھ جوانوں کی قربانی دے چکے ھیں ان قتلوں سے ھمیں کوئ فرق نہیں پڑنے والا یہ جتنا ھمیں ماریں گے اتنی ھی ھماری آزادی کی تحریک آگے بڑھے گی ۔ سکھ قوم کسی سے ڈرنے والی نہیں ھمارا بھارتی حکومت کوچیلنج ھے کہ وہ جو کرنا چاھیں کر لیں اب ھماری تحریک پنجاب کی آزادی اور خالصتان کے قیام کے بعد ھی رکے گی۔
خالصتان کے لیے دنیا بھر میں جاری ریفرنڈم سے بھارتی حکومت کا یہ بیانیہ زمین بوس ھو گیا ھے کہ پنجاب کے عوام آزادی نہیں چاھتے ، اب پوری دنیا پر واضح ھو گیا ھے کہ سکھ بھارت سے آزادی چاھتے ھیں اور امریکہ کینیڈا میں سکھ رھنماؤں پر ھونے والے قاتلانہ حملوں میں بھارت ملوث ھے کیںنڈا کی حکومت نے تو باضابطہ طور پر بھارتی حکومت کو بتا بھی دیا ھے کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ھیں کے کینیڈا میں قتل ھونے والے سکھ رھنما ھر دیپ سنگھ نجر کو بھارتی ایجنسیوں نے قتل کروایا ھے ۔ برمنگھم میں بھی سکھ رھنما اوتار سنگھ کھنڈا کا قتل مشکوک حالات میں ھوا ھے جس پر تحقیقات بہت جلد شروع ھونے والی ھیں کیونکہ کینیڈا اور امریکہ میں ھونے والے قاتلانہ حملوں کے بعد برطانوی تحقیقاتی ایجنسیز اس نتیجہ پر پہنچی ھیں کہ اوتار سنگھ کی ھلاکت کے پیچھے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ھاتھ ھو سکتا ھے ۔
سردار پرم جیت پما کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پنجاب کی آزادی کے لئیے ھونے والے ریفرنڈم کا یہ فائدہ ھوا ھے کہ سکھ قوم اب آزادی کی جانب بڑھنا شروع ھو گئ ھے برطانیہ ، یورپ ، آسٹریلیا اور کینڈا میں مقیم لاکھوں سکھ پنجاب کی آزادی کی حمایت میں ووٹ دے چکے ھیں جبکہ ۲۸ جنوری کو امریکہ کی ریاست سان فرانسسکو میں ریفرینڈم کا انقعاد کیا جا رھا ھے جو خالصتان کی آزادی کی تحریک میں سنگ میل ثابت ھو گا جس میں لاکھوں کی تعداد میں
امریکہ میں مقیم سکھ اپنا ووٹ پنجاب کی آزادی کے حق میں استعمال کریں گے ۔

Comments are closed.