آرمی چیف کی متحدہ امارات کے صدر سے ملاقات

اسلام آباد(زورآورنیوز)رمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کی۔متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں قائم سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ سے ٹوئٹ کی گئی ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے صدر متحدہ عرب امارات محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے یو اے ای کے صدر کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، ان کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران اماراتی پرچم سرنگوں رہے گا۔

 

Comments are closed.