Former Prime Minister: Shahid Khaqan Abbasi
راولپنڈی(زورآور) Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi عباسی سے گزشتہ روز متاثرین مری ایکسپریس وے نے اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک وفد نے اسلام آباد کلب میں ملاقات کی وفد میں راجہ ساجد محمود عباسی،منصور عباسی،شوکت عباسی،کرنل سعید عباسی اور دیگر متاثرین شامل تھے،
وفد نے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا،شاہد خاقان عباسی نے معززین علاقہ کو یقین دلایا کہ علاقے میں جاری تمام ترقیاتی کام بلا تفریق جاری رہیں گے اور ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ مری ایکسپریس وے پر کوئی غیر قانونی کاروائی نہیں ہوگی اور تمام سٹیک ہولڈر کو آن بورڈ لیکراور ان کا اعتماد حاصل کرکے ان کی رضا اور منشاء سے کام کیا جاے گا مسلم لیگی راہنما راجہ ساجد عباسی نے علاقے کے مسائل پر ہمدردی سے غور کرنے پر شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.