تحصیل میں بدعنوانیاں،نائب تحصیل دار ملک نصیر اورنائب تحصیلدار سجاد خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا انکشاف

دونوں نائب تحصیلداروں نے مبینہ طور پر غوری ٹاؤن سکیم پر پابندی ہونے کے باوجود اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اٹارنیاں اور رجسٹریاں کیں


ترلائی خرد کے خسرہ نمبر 200سے لکر 900تک تحقیقات کی جائے گی اور ملزم ثابت ہونے پر مقدمات کے اندراج کا آغاز بھی کیا جائے گا،اور سخت سے سخت سزا دی جائے گی ذرائع


پہلے مرحلے میں دونوں نائب تحصیلداروں کے خلاف تحقیقات شروع کی جائے گی اور دیگرکے کردار کے تعین کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر چھان بین شروع کی جائے گی،ریونیوذرائع


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی دارلحکومت کی تحصیل میں بدعنوانی اورحدود سے تجاوز کرنے پر نائب تحصیل دار ملک نصیر اور سجاد خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا انکشاف ہوا ہے نائب تحصیل دار ملک نصیر اور سجاد خان نے مبینہ طور پر غوری ٹاؤن سکیم پر پابندی ہونے کے باوجود اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اٹارنیاں اور رجسٹریاں کر رہے ہیں ریوینوسرکل کے باثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نائب تحصیل دار ملک نصیر اور نائب تحصیلدار سجاد خان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ملک نصیر اور سجاد خان کے خلاف تحقیقات شروع کی جائیں گی اور دیگرکے کردار کے تعین کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر چھان بین شروع کی جائے گی ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ترلائی خرد کے خسرہ نمبر 200سے لکر 900تک تحقیقات کی جائے گی اور ملزم ثابت ہونے پر مقدمات کے اندراج کا آغاز بھی کیا جائے گا۔نائب تحصیل دار ملک نصیر نے نائب تحصیل دار سجاد خان کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اٹارنیاں اور رجسٹریاں کرتے ہیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سکینڈل سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمیشنر ریونیو سے سے فرست طلب کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں؟باثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نائب تحصیل داروں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونے والا ہے اور ان پرریونیو کے اعلی افسران نے کڑی نظر رکھی ہوئی ہے فرست طلب ہوتے ہی ان دونوں کو کام سے روک دیا جائے گا اور صاف و شفاف تحقیقات کی جائے گی ملزم ثابت ہونے پر سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔واضع رہے کہ غوری ٹاؤن کی خریدو فروخت پر 15جولائی 2020کو نوٹس دیکر خبردار کیا گیا تھا کہ غوری ٹاؤن کی خروید فروخت پرمکمل طور پر پابندی ہے اس کے باوجود دونوں نائب تحصیل دار اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر غوری ٹاؤن کے مالکان کو نواز رہے ہیں اور عوام کو لوٹنے کے ساتھ پلاٹوں سے بھی بے داخل کر رہے ہیں روزنامہ روز آور نے مالکان کے خلاف تفیش کے دوران دونوں نائب تحصیل داروں کا بروزمنگل 23اپریل 2024 کوثبوتوں کے ساتھ ان کا مکرہ چہرہ بے نکاب کیا تھا اور کسی بھی بھی لالچ سفارش اور ڈھمکی سے ڈرے بغیر حق وسچ کی صد کو بلند رکھتے ہوئے عوام اور اعلی احکام تک حقائق پہنچاتے رہے گے

Comments are closed.