پب جی گیم کھیلنے والے دوستوں نے لی اپنی ہی دوست کی جان

گگو میں ہونے والے اندھے قتل کا ڈراپ سین

پولیس تھانہ گگو نے اندھے قتل کو 5 گھنٹے میں ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

بوریوالا۔ چک نمبر 221 ای بی میں نہر کنارے ایک نامعلوم نوجوان کی ڈیڈ باڈی ملی جس کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی

بوریوالا۔ اطلاع پر ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی فاروق احمد کمیانہ، ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا ظفر اقبال ڈوگر، ایس ایچ او تھانہ گگو عدنان جمیل ٹیپو، سی آئی اے اور آئی ٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچی

بوریوالا۔ مقتول کی شناخت ثاقب بعمر 18سال ہوئی جو کہ نویں جماعت کا طالب علم تھا۔

بوریوالا۔ ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد کمیانہ نے وقوعہ کو تمام زاویوں سے دیکھتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرنے کے حوالے سے قیمتی آراء دیں اور موقع پر موجود رہے

بوریوالا۔ ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ڈی ایس پی بوریوالا ظفر اقبال ڈوگر، ایس ایچ او تھانہ گگو عدنان جمیل ٹیپو، سی آئی اے اور آئی ٹی پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی۔

PUBG Game Play

بوریوالا۔ پولیس کی تشکیل دی گئی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے 5 گھنٹے کی لگاتار محنت کے بعد ملزمان کو ٹریس کر لیا

بوریوالا۔ وہاڑی پولیس کی تشکیل دی گئی ٹیموں نے ملزمان لقمان اور عبد الرحمن کو کامیاب کاروائی کے دوران حراست میں لے کر شامل تفتیش کر لیا۔ بوریوالا۔ مقتول اور قاتل آپس میں دوست اور پب جی گیم کھیلنے کی وجہ سے نفسیاتی طور پر متاثر ہو چکے تھے۔

Comments are closed.