شمع انٹرنیشنل کے صارفین قابل قدراورقابل تحسین ہیں: سردارظہوراقبال
پاکستان بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردار ظہوراقبال کے ہردلعزیز کاروباری ادارہ” شمع انٹر نیشنل” کی بیسویں سا لگرہ کے سلسلہ میں بحری شپ فرانس میں ایک رنگا رنگ اور پروقار تقریب سعید کااہتمام میں کیاگیا۔تقریب میں شرکاءکے طعام کیلئے پرتکلف ڈنر کاانتظام کیاگیا تھا۔تقریب میںمیزبان سردار ظہور اقبال ،جیو کے معروف تجزیہ نگار و اینکر پرسن سہیل وڑائچ ، فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار، چیئرمین پریس کلب پیرس صاحبزادہ عتیق الرحمن،اینکر پرسن و سینئر صحافی علی اصغر ، بول ٹی وی کے نیوز اینکر خرم شہزاد وزیرآبادی، پی ٹی وی کے نیوز اینکر ملک زاہدمصطفی اعوان،انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر وقاراحمد باجوہ ، چوہدری نعیم اور پیرس میں مقیم پاکستان کی ممتاز سیاسی و تجارتی شخصیات نے شرکت کی اورسردار ظہوراقبال کی مزید کامیابی وکامرانی اورنیک نامی کیلئے اپنی اپنی پرخلوص تمناﺅں اورنیک خواہشات کااظہارکیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردارظہوراقبال نے کہا کہ شمع انٹرنیشنل کے صارفین قابل قدر اور قابل تحسین ہیں۔ہمارا ہرایک صارف ہمارے خاندان کے فرد کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارہ شمع انٹرنیشنل کی پذیرائی اوربھرپور کامیابی کاکریڈٹ میرے بچوںکوجاتا ہے جو اسے چارچاندلگانے کیلئے شب وروز اپنا کلیدی کرداراداکررہے ہیں۔ہمارے صارفین ہماراقیمتی اثاثہ اورسرمایہ افتخارہیں ،ہم انہیں فراموش نہیں کرسکتے ۔
Comments are closed.