اسلام آباد(زورآور نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس رکوانے کیلئے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعطم نے کیس میں 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی رکوانے کیلئے اپیل دائر کی ہے۔درخواست میں ہائیکورٹ کی جانب سے دائرہ اختیار پر حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالتی دائرہ اختیار پر پہلے فیصلہ ہونا ضروری ہے۔
Comments are closed.